Shan e Hazrat Syeda Fatima Zahra (رضي الله عنه)

March 14, 2024
Shan e Hazrat Syeda Fatima Zahra (رضي الله عنه)

3 رمَضان المبارک
یومِ وصال اُمُّ السّادات ، مَخدُومۂ کائنات ، دُخترِ مُصطفٰی ، بانُوئے مُرتَضٰی ، سردارِ خواتینِ جَہان و جِناں ، اُمُّ الہاد ، شہزادئ کَونَین ، والِدۂ حَسنین ، خاتُونِ جنّت ، سیّدہ ، طیّبه ، طاہرہ ، زاکِیه ، راضِیه ، مَرضِیه ، عابِدہ ، زاہدہ ، مُحدّثه ، مُبارَکه ، خَیرُ النِّساء ، سیِّدَةُ النِّساء ، سیّدَِتُنا فاطِمه زھرا سلام اللّه علیھا

السلام اے سیدہ بنتِ رسولؐ
السلام اے فاطمہؑ زہرا بتول

السلام اے زینتِ خُلد بریں
السلام اے رہبرِ راہِ یقیں

السلام اے دخترِ خیر الورٰیؐ
السلام اے بانوئے مشکل کشاؑ

السلام اے نورِ چشمِ مصطفٰی
السلام اے فاطمہ شانِ خدا

السلام اے مصطفیٰؐ را نورِ عین
السلام اے مادرِ حسنؑ وحسینؑ

السلام اے غم گسارِ عاصیاں
السلام اے دستگیرِ عاجزاں

السلام اے حضرتِ خیرالنساء
از معین الحق معینِ بے نوا

نور و بنتِ نور و زوجِ نور و اُمِ نور و نور
نورِ مطلق کی کنیز اللّہ رے لحنہ نور کا❤️

*🍂شہزادی کونین، ملکہ جنت، سیدہ کائنات، مخدومہ امم، سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا و سلام اللہ علیہا کے مناقب و اعزازات 🍂

🏵️ 1-سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی شہزادی ہیں-

🏵️ 2-گفتار و کردار، عادات و اطوارمیں سب سے بڑھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ تھیں-

🏵️ 3-رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوکر ان کا استقبال فرمایا کرتے تھے-

🏵️ 4- بقول ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواتین میں سب سے بڑھ کر محبوب تھیں-

🏵️ 5-حضور ان کی پیشانی مبارک پر بوسہ دیتے تھے-

🏵️ 6-بہت روزے رکھنے اور بہت قیام کرنے والی تھیں-

🏵️ 7-جہان کی افضل ترین عورتوں میں سے ہیں-

🏵️ 8-جنتی عورتوں کی سردار ہیں –

🏵️ 9-رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر پرجاتے ہوئے آخر میں اور واپسی پر سب سے پہلے ان کو نصیحت فرماتے-

🏵️ 10-نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنے جگر کا ٹکڑا فرمایا ہے-

🏵️ 11-سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نسل کابڑھنا ان سے فرمایا ہے-

🏵️ 12- قیامت کے دن جب سب نسب منقطع ہوجائیں گے صرف انکا نسب باقی رہ جائے گا کیونکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب ہے-*

Leave a Comment

🌟 جامعہ سعیدیہ دارالقرآن کی مدد کریں! 🌟

آپ کے عطیات سے دینِ اسلام کی خدمت اور تعلیماتِ قرآن کے فروغ میں تعاون کریں۔

📌 :فوری ضرورت

بارش سے متاثرہ دیوار کی مرمت (10 لاکھ روپے)

بوائز کیمپس کی نئی عمارت کی تعمیر (20-30 لاکھ روپے)

آج ہی اپنا حصہ ڈالیں اور ثوابِ  دارین حاصل کریں
📱 جاز کیش: 03017511848
🏦 بینک اکاؤنٹ: 04120981000469015

عطیہ کریں

Learn Quran Online At Jamia Saeedia Darul Quran
×